امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کھیل، قومی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے ،عالمی سطح پر پاکستان کی شناخت اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں،شہبازشریف

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ کھیل، قومی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے ،عالمی سطح پر پاکستان کی شناخت اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں، حکومتی قومی کھیل پالیسی نچلی سطح پر شمولیت، ٹیلنٹ کی تلاش، صنفی مساوات اور ہمہ گیری کو فروغ دینے پر مرکوز ہے،آئیںسب مل کر کھیلوں کے نظام کو مضبوط کریں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک زیادہ جامع، بااختیار اور پائیدار معاشرہ تشکیل دیں۔کھیلوں کے عالمی دن برائے ترقی و امن کے موقع پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترقی اور امن کیلئے کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان، مثبت تبدیلی کے فروغ، رکاوٹوں کے خاتمے اور سرحدوں سے ماورا اتحاد کے لیے کھیلوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، بین الاقوامی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھیل، قومی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور عالمی سطح پر پاکستان کی شناخت اجاگر کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت نے کھیلوں کو اپنے ترقیاتی ایجنڈے کا مرکزی ستون قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری قومی کھیل پالیسی نچلی سطح پر شمولیت، ٹیلنٹ کی تلاش، صنفی مساوات اور ہمہ گیری کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ ارشد ندیم / شہباز شریف ہائی پرفارمنس اکیڈمی جیسے اقدامات کے ذریعے ہمارا ہدف نوجوان کھلاڑیوں کو سائنسی بنیادوں پر تربیت، مالی معاونت اور جدید سہولیات کی فراہمی کے ذریعے مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ بہتر انتظام مضبوط کھیلوں کی بنیاد ہے۔ حکومت کھیلوں کی قومی فیڈریشنز میں شفافیت، جوابدہی اور پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنانے کے لیے اصلاحات متعارف کروا رہی ہے تاکہ ادارہ جاتی نظم و نسق کو بہتر بنایا جا سکے، کھلاڑیوں کے انتخاب میں میرٹ کو مقدم رکھا جا سکے اور کھیلوں کے میدان میں اخلاقی اقدار کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ ملک گیر تربیتی کیمپوں کے انعقاد سے لے کر 2026 میں 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاری تک، پاکستان خطے میں کھیلوں کی مہارت اور سیاحت کا مرکز بننے کے لیے پْرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ میں تمام اسٹیک ہولڈرزبشمول سول سوسائٹی اور ترقیاتی شراکت داروں—سے اپیل کرتا ہوں کہ تعلیم، صحت، ترقی اور امن سے متعلق پالیسیوں اور پروگراموں میں کھیل کو مؤثر انداز سے شامل کریں،آئیے ہم سب مل کر اپنے کھیلوں کے نظام کو مضبوط کریں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک زیادہ جامع، بااختیار اور پائیدار معاشرہ تشکیل دیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved