امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

احسن اقبال کا سول سروس میں داخلے کیلئے انگریزی زبان کو لازمی مضمون بنانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت پر زور

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سول سروس میں داخلے کیلئے انگریزی زبان کو لازمی مضمون بنانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے سرکاری افسران کی مہارتیں عہدوں کے موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ،اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کارپوریٹ سیکٹر کی بہترین حکمت عملیوں کو اپنانا ضروری ہے۔جمعہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت سول سروسز ریفارم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ یہ کمیٹی وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کا مقصد پاکستان کی بیوروکریسی کی ہمہ گیر اصلاح اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی، اقتصادی امور ڈویڑن اور کابینہ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کمیٹی نے سول سروسز کے ڈھانچے میں ”کلسٹر بیسڈ سسٹم” کے نفاذ کی حمایت کی اور اس بات پر زور دیا کہ سرکاری شعبے میں پیشہ ور افراد کی شمولیت کے حوالے سے درپیش چیلنجز کو مؤثر انداز میں حل کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے نشاندہی کی کہ بہت سے سرکاری افسران کی مہارتیں ان کے عہدوں کی موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے کارپوریٹ سیکٹر کی بہترین حکمت عملیوں کو اپنانا ضروری ہے۔وفاقی وزیر نے مختلف وزارتوں میں تکنیکی ماہرین کی شدید قلت کی نشاندہی کی اور کہا کہ اس کمی کو دور کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ سرکاری ادارے مطلوبہ مہارتوں سے لیس ہو سکیں۔ انہوں نے انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر تکنیکی شعبوں میں پیشہ وارانہ گروپس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ سول سروس میں تکنیکی صلاحیتوں کی بنیاد مستحکم کی جا سکے۔احسن اقبال نے سول سروس میں داخلے کے لئے انگریزی زبان کو لازمی مضمون بنانے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کئی باصلاحیت طلبہ صرف انگریزی کے پرچے میں ناکامی کی وجہ سے مقابلے کے امتحان سے باہر ہو جاتے ہیں، اگر انگریزی قابلیت کا معیار ہوتی تو ہماری سول سروس دنیا کی بہترین سول سروس ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ انگریزی کو عام شہری اور اکثریتی آبادی کے خلاف امتیازی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ اردو زبان کو بھی سی ایس ایس امتحان میں لازمی مضمون کے طور پر اختیار کرنے کا موقع دیا جائے تاکہ قومی زبان کو تقویت ملے اور قومی تشخص کو اجاگر کیا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں 1973 کے سول سروس ماڈل پر ازسرنو غور کرنا ہوگا۔ اب زمانہ اور تقاضے یکسر بدل چکے ہیں، آج کا شہری زیادہ باخبر اور بااختیار ہے اور اس کی توقعات بھی کہیں زیادہ ہیں، اس لئے ہمیں ایسی سول سروس درکار ہے جو جدید تقاضوں کے مطابق چْست، فعال، کارکردگی پر مبنی اور عوام کے لئے مؤثر و جوابدہ ہو۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved