امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کے لئے اجتماعی فیصلے کیے جائیں’بلاول بھٹو زرداری

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست ہے، ملکی مفادات کے لئے اجتماعی فیصلے کیے جائیں جس کے لئے سب کو متحد ہونا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں گرینڈ افطار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سمیت پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی عروج پر ہے اور سیاست تقسیم کا شکار ہے، دہشت گرد بلوچستان اور خیبرپختونخوا سرگرم ہیں۔پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔تمام جماعتوں کو ملک و قوم کے لئے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ عوامی ایشوز پر بات کرے کیونکہ اب وقت ہے کہ ملکی مفادات کے لئے اجتماعی فیصلے کیے جائیں۔ہمیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے بین الاقوامی طاقتیں ہوں گی، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مقابلہ کریں گے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مشکلات کا شکار ہے ،عوام کے کئی مسائل ہیں ان میں ایک دہشت گردی اور معاشی بحران ہے ، عوام غربت اور بیروزگاری کا مقابلہ کررہے ہیں،پاکستان کے عوام سیاست دانوں کی طر ف دیکھ رہے ہیں،عوام کے مسائل کا حل ترجیح ہونی چاہیے، قومی ایشو پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیز ہے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہمیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اپوزیشن ذاتی مفادات کے بجائے عوامی ایشو پر سیاست کرے، کچھ سیاسی جماعتوں نے قومی سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کی جو کہ افسوسناک ہے، اپوزیشن پارٹی سے اپیل ہے کہ لیڈر کی رہائی کے علاوہ بھی مسائل پر توجہ دے،قومی ایشوز پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے، تمام جماعتوں کو ذاتی مسائل کی بجائے ملک اور قوم کے لیے اکٹھا ہونا ہوگا۔،وزیراعظم سے بھی اپیل ہے ایک بار پھر قومی سلامتی پر اجلاس بلائیں، حکومت سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی امور پر یکجا کرے، ملکی مفاد میں اجتماعی فیصلے لینا ہوں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پیپلزپارٹی ایک ایسے مقام پر کھڑی ہے، ہم حکومت سے بات کرسکتے ہیں اور کوشش کرسکتے ہیں کہ ملکی مفاد میں اجتماعی فیصلے لیے جائیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنی تنگ نظری کی سیاست چھوڑ کر عوام کے بارے میں سوچے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved