اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اظہر جتوئی کو بطور صدر، نیئر علی کو سیکریٹری اور دیگر عہدیداران کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں. عہدیداران کا منتخب ہونا صحافیوں کا ان پر اعتماد ظاہر کرتا ہے. نو منتخب عہدیداران اپنا کردار بہترین طریقے سے ادا کریں گے۔ صحافت ملک میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس ملک کے صحافیوں نے ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کا ساتھ دیا ہے اور دیتی رہے گی۔
