امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نادرا میں 14ارب کی کرپشن، ملازمین نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کو خط لکھ کر نشاندہی کردی

اسلام آباد(این این آئی)نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)میں اسمارٹ کارڈ،آئرس اور مردم شماری ٹیبلٹس کی خریداری میں 14ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت ہوا جس میں نادرا میں کرپشن کا خط پیش کیا۔

نادرا ملازمین کا خط چیئرمین پی اے سی، سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو موصول ہوا ۔خط میں کہا گیا کہ نادرا اسمارٹ کارڈ، مردم شماری ٹیبلیٹس کی خریداری میں14ارب کی کرپشن ہوئی ہے۔نور عالم خان نے کہاکہ صرف چیئرمین نادرا نے استعفیٰ دیا، دیگرافسران عہدوں پرکام کر رہے ہیں، سیکرٹری داخلہ نے ہاتھ کھڑے کردیئے ہیں وہ بے بس نظرآئے، ملازمین نے خط کے ذریعے کرپشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس حوالے سے ایف آئی اے حکام نے کہاکہ کرپشن پرسابق چیئرمین نادرا کا بیان رکارڈ کرلیا گیا ہے اورانکوائری کیلئے جے آئی ٹی بنائی جارہی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نادرا کے سابق چیئرمین طارق ملک نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved