امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ٹرین حملہ، وزیر دفاع کو ذرا سی بھی شرم ہوتی تو آج استعفیٰ دے دیتے، اسد قیصر

اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر دفاع کو ذرا سی شرم ہوتی تو آج سانحہ جعفر ایکسپریس کی وجہ سے استعفیٰ دے دیتے۔ قومی اسمبلی میں سانحہ جعفر ایکسپریس پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ جعفر ایکسپریس سانحہ پر افسوس اور مذمت کرتے ہیں، خواجہ آصف نے جعفر ایکسپریس پر ایوان کو اعتماد میں لینے کے بجائے پی ٹی آئی پر الزام عائد کردیا، پی ٹی آئی ان کے اعصاب پر سوار ہے، تقریر نکال لیں کتنی مرتبہ بلوچستان کو نام لیا، وزیر دفاع کو ذرا سی شرم ہوتی تو آج استعفیٰ دے دیتے۔انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی ہم اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، مگر عوامی مینڈیٹ والوں کو جیلوں میں رکھا جائے اور جعلی مینڈیٹ والے ایوان میں ہوں تو ملک کیسے چلے گا؟ یہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرسکتی، پی ٹی آئی سمجھتی ہے یہ تمام مسائل جعلی مینڈیٹ کی وجہ سے ہیں، ملک میں نہ کوئی آئین رہا نہ کسی ادارے کی کوئی عزت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ سیکیورٹی کا ہے، یہ سب کچھ خواجہ آصف کی نااہلی کی وجہ سے ہورہا ہے، ہم اپنے اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، ہم حقیقی عوامی نمائندوں کی پارلیمنٹ کو سپریم دیکھنا چاہتے ہیں مگر یہاں خفیہ ادارے ایک جماعت کو مٹانے میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ نے قیدی نمبر 804 کو غیرقانونی طور پر جیل میں رکھا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، لیول پلینگ فیلڈ دیں حکومت میں بیٹھی تمام جماعت ایک ہوجائے پی ٹی مقابلہ کرے گی اور جیتے گی۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈان ہورہا ہے، ہم قانونی نہیں غیر قانونی مہاجرین کے خلاف ہیں، پہلے سے حالت جنگ میں ہیں نیا ایشو نہ کھولا جائے، ہم مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ آئین کے اندر اپنی حدود میں ہر ادارہ اپنا کردار ادا کرے، خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، بلوچستان، سندھ پنجاب میں کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved