امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیراعلیٰ مریم نواز…ہر دل کی آواز

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کی ڈھیروں محبتیں سمیٹ لیں۔عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو قائدمحمد نوازشریف اوروزیراعظم محمد شہبازشریف کی ہو بہو تصویرقرار دے دیا۔شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں دیں اور کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کوئی کام ایسا نہیں کیا جو قابل تحسین نہ ہو۔ اپنے نیک دل باپ کے نقش قدم پر چلنا مریم نواز کا سب سے اچھا کام ہے،دعا کرتا ہوں کہ مستقبل کی وزیراعظم مریم نواز ہوں۔ہر دعا میں مریم نوازشریف کے لئے بھی دعاکرتاہوں۔ دیانتدار،ایماندار،غریبوں کی ہمدرد، ایسی وزیراعلیٰ آج تک پنجاب میں نہیں آئی۔بزرگ شہری نے کہاکہ عثمان بزدار نے دوٹکے کا کام نہیں کیا۔مریم نوازشریف نے عورت ہوکرمرد وزیراعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا، چوڑیا ں پہنا دیں۔رمضان بازار کے تاجر نے کہا کہ مریم نوازشریف کا ہرکام بہت بہتر ہے۔نوجوان شہری نے اپنے ثاترات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ میری والدہ اورمعذور بھائی کو رمضان نگہبان پیکیج ملنے پرشکریہ ادا کرتا ہوں اوراس کی گواہی دیتا ہوں۔باریش بزرگ نے دو ٹوک رائے دیتے ہوئے کہاکہ ہم مریم نوازشریف کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف عوام کی خدمت کرنے میں اپنے والد اورچچا کی مانند ہیں۔بزرگ نمازی نے کہاکہ سرگودھا میں نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام پر اللہ تعالی کا جتنا شکرادا کریں کم ہے۔ سرگودھا میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بننے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے عوام پر کارڈیالوجی ہسپتال بنا کر خصوصی مہربانی کی ہے۔70سال کی عمر میں مریم نوازشریف جیسا حکمران آج تک نہیں دیکھا۔معمر نمازی نے دعائیں دیتے ہوئے کہاکہ دل کی گہرائیوں سے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو دعائیں دیتے ہیں۔ اللہ پاک مریم نوازشریف کو عوام کی مزید خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔سرگودھا کے بزرگ نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے لئے عوام کی مزید خدمت کی توفیق کیلئے دعا بھی کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved