امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عمراکمل کو کیسے بلیک میل کیا گیا؟ کامران اکمل کا بڑا دعویٰ

کراچی (این این آئی)سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا ہے کہ عمراکمل کو بلیک میل کیا گیا کہ وکٹ کیپنگ نہیں کریں گے تو ٹیم میں نہیں ہوں گے۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے متعلق کہا گیا تھا کہ 2بھائیوں کو ایک ساتھ ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے ہم بھائی کھیلے اور ٹیم میں پرفارم کرکے بھی دکھایا، ایک بھائی کو ٹیم سے نکالا اور دوسرے کو کہا زبردستی وکٹ کیپنگ کریں۔کامران اکمل کا کہنا تھا کہ عمراکمل کو ٹیسٹ میچ میں زبردستی وکٹ کیپنگ کرنے کا کہا جاتا تھا عمراکمل نے وکٹ کیپنگ سے انکار کیا تو اسے بھی سائڈلائن کیا گیا، عمراکمل سے انکار کے باوجود زبردستی وکٹ کیپنگ کرائی گئی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ سرفراز کو بھی ورلڈ کپ 2015 میں نہیں لے جانا چاہتے تھے سرفرازاحمد کو ورلڈکپ میں نہ لے جانے کیلیے ایشو بنایا گیا۔چیمپئنزٹرافی فائنل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا اچھا فیصلہ کیا نیوزی لینڈ شروع کے 8اوورمیں اچھے رنز ملے لیکن جلدی وکٹیں گریں جس سے وہ سنبھل نہ پائے، نیوزی لینڈ کو 270 سے 280 تک اسکور کرنا چاہییتھا بھارت نے بالرز کا بہترین طریقے سیاستعمال کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved