امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدر آصف زرداری نے قومی معاملات و مسائل کے حل کیلئے روڈ میپ دیا۔جاری بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ صدر مملکت کی تقریر معاشی و سیاسی استحکام اورقومی سلامتی کیلئے جامع لائحہ عمل پر مبنی تھی۔صدر نے قومی اتحاد و یکجہتی کی خاطر اتفاق رائے ،مشاورتی طرز حکمرانی اپنانے ،جمہوری اقدار، جامع ترقی اور متوازن خارجہ پالیسی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر نے ممبران پارلیمنٹ کو تلقین کی کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کو ترجیح بنائیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ،پنشن اضافہ کرنے کا اعزاز رکھنے والے صدر نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کم کرنے اورتنخواہوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے دہشت گردی کے خاتمے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا،صدر مملکت نے سیاسی جماعتوں کے درمیان تعاون کے فروغ کو لازمی قرار دیا ہے، مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کا غیر پارلیمانی رویہ افسوسناک ہے۔

کراچی (این این آئی)پاکستان کے سابق لیفٹ آرم پیسر محمد عامر نے وقت سے پہلے ہی کیوں ریٹائرمنٹ لے لی، سابق کرکٹر نے اس حوالے خود بڑا انکشاف کردیا۔چیمپئنز ٹرافی کے حوالے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک محمد عامر نے اظہار خیال کرتے ہوئے ماضی کے حوالے سے بتایا کہ ان کے ساتھ کس طرح ناانصافیاں ہوئیں، انھوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ جانا تھا، کوویڈ کا وقت تھا، 40 لڑکے گئے تھے میرا نام نہیں آیا تھا۔محمد عامر نے بتایا کہ پی ایس ایل ابھی اسٹارٹ ہونی تھی ٹیم کا انھوں نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ کہیں عامر اور ملک وغیرہ پرفارم نہ کردیں اور انھیں لے کر نہ جانا پڑے۔سابق کرکٹر محمد عامر نے نام لیے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کو من مانیاں کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا یہ بھی ماننا تھا کہ 90 کی دہائی کے سابق کرکٹر نے انکا کیرئیر تباہ کرنے کی بھرپور کوشش کی۔لیفٹ آرم پیسر نے کہا کہ اس سال میں نے کراچی کنگز کیلیے سپر اوور کیا اور کراچی کی ٹیم فائنل میں بھی پہنچ گئی۔محمد عامر نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف میں سے ایک کا تعلق بھی 90 کی دہائی سے تھا، ہر کوئی اِن صاحب سے پوچھ رہا تھا کہ آپ عامر کو نیوزی لینڈ نہیں لے جارہے، وہ 40 رکنی اسکواڈ میں نہیں ہے، وہ پرفارم کر رہا ہے۔سابق کوچ نے ٹالنے کے لیے کہا کہ وہ ہمارے پلان میں ہے لیکن اسے ابھی تھوڑا ٹائٹ رکھنا ہے، اسے بعد میں دیکھیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved