امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

صدر نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں قومی معاملات و مسائل کے حل کیلئے روڈ میپ دیا، نیئر بخاری

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدر آصف زرداری نے قومی معاملات و مسائل کے حل کیلئے روڈ میپ دیا۔جاری بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ صدر مملکت کی تقریر معاشی و سیاسی استحکام اورقومی سلامتی کیلئے جامع لائحہ عمل پر مبنی تھی۔صدر نے قومی اتحاد و یکجہتی کی خاطر اتفاق رائے ،مشاورتی طرز حکمرانی اپنانے ،جمہوری اقدار، جامع ترقی اور متوازن خارجہ پالیسی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر نے ممبران پارلیمنٹ کو تلقین کی کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کو ترجیح بنائیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ،پنشن اضافہ کرنے کا اعزاز رکھنے والے صدر نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کم کرنے اورتنخواہوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے دہشت گردی کے خاتمے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا،صدر مملکت نے سیاسی جماعتوں کے درمیان تعاون کے فروغ کو لازمی قرار دیا ہے، مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کا غیر پارلیمانی رویہ افسوسناک ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved