امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹیم اور کپتان نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

دبئی(این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک بھارتی ٹیم نے مسلسل 15 ایک روزہ میچز اور کپتان روہت شرما نے مسلسل 12 میچوں میں ٹاس نہ جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا اور وہ اس ریکارڈ میں برائن لارا کے ہم پلہ ہوگئے ہیں۔دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دیا تو بھارتی کپتان روہت شرما نے شبمن گل کے ساتھ ملکر ٹیم کو 105 رنز کا بہترین آغاز فراہم کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔روہت شرما نے فائنل میچ میں نہ صرف اپنی نصف سینچری مکمل کی بلکہ 83 گیندوں پر 76 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز بھی کھیلی جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔تاہم، میچ کے دوران روہت شرما نے ایک بدترین عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، وہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کا ٹاس بھی نہ جیت سکے اور یوں انہوں نے مسلسل 12 میچوں میں ٹاس نہ جیتنے کا ریکارڈ قائم کرلیا۔اس فہرست میں روہت شرما اور برائن لارا مسلسل 12،12 ٹاس ہار کر ہم پلہ ہیں، برائن لارا نے 1998 سے 1999 کے دوران یہ بدترین ریکارڈ اپنے نام کیا تھا اور اب روہت شرما بھی اس فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر نیدرلینڈ کے کپتان پیٹر بورین ہیں جو 2011 سے 2013 کے دوران مسلسل 11 میچوں کے ٹاس نہیں جیت سکے تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved