امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایم ایل ون کے حوالے سے یو اے ای کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، حنیف عباسی

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مین لائن ون (ایم ایل ون)منصوبے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدہ طے پاچکاہے جبکہ یو اے ای اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا،پاکستان کا ریلوے نظام150سال پرانا ہے ، اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، خیبرپختونخوا میں دشمن کا جال بن چکا ہے ، بدقسمتی سے ہمارے ہی کچھ لوگ ان کے سہولت کار بن رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام یں گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت نے سی پیک کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جو پی ٹی آئی دور میں الزامات اور رکاوٹوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چینی کمپنیوں اور اعلیٰ عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے جن میں دعویٰ کیا گیا کہ چینی حکام بھی مبینہ کرپشن میں ملوث ہیں جس سے سی پیک کے منصوبوں کو نقصان پہنچا۔حنیف عباسی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران سی پیک کی بحالی کو یقینی بنایا۔انہوں نے بتایا کہ 9اقتصادی زونز پر چین کے ساتھ مل کر کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ انڈسٹری کیلئے 23مارچ سے بجلی کے نرخ کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بجلی کے نرخ میں کتنی کمی ہوگی اس کی تفصیلات وزیراعظم خود اعلان کریں گے۔حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کا ریلوے نظام 150سال پرانا ہے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ اولین ترجیح ٹرینوں کو بروقت روانہ کرنا، ان کی صفائی ستھرائی کو بہتر بنانا اور کارگو سروسز میں بہتری لانا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ریلوے کی زمینوں پر قبضے ہیں جنہیں چھڑانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے، اس کے علاوہ ریلوے لینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی قائم کی جائے گی جس سے اربوں اور کھربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دشمن کا جال بن چکا ہے اور بدقسمتی سے ہمارے ہی کچھ لوگ ان کے سہولت کار بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنہیں پاکستان لا کر بسایا گیا ان سے بھی جواب طلبی ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا چاہے وہ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)ہو یا خوارج کی صورت میں خطرات ہوں۔انہوں نے الزام لگایا کہ بیرون ملک بھاگنے والے بھگوڑوں نے ریاست پر حملہ کیا اور اگر خاموش رہے تو حالات اس نہج پر پہنچ جائیں گے کہ رات کو اسلام آباد میں ریستوران جانا بھی مشکل ہو جائے گا۔حنیف عباسی نے کہا کہ اب پاکستانی قوم کو کھڑا ہونا ہوگا اور بھگوڑوں کا احتساب ہونا چاہیے۔انہوں نے زور دیا کہ جو ملک کی سلامتی سے کھیل رہا ہے وہ کوئی احسان نہیں کر رہا اور قوم کو اس حقیقت کو سمجھنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ تمام خطرات پر قابو پا لیا گیا ہے لیکن قومی بیداری اور عمل کی ضرورت ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved