امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستانی ٹیم نے محنت کی لیکن نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آیا، سرفراز احمد

کراچی (این این آئی)سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چمپیئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم نے محنت کی لیکن نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آیا۔سرفراز احمد نے کہا کہ ساری ٹیمیں جیتنے کیلئے کھیلتی ہیں، ہمیشہ یہ بات کی جاتی ہے ٹیم اچھا نہیں کھیلی، پرانے کرکٹرز، مینجمنٹ اور کوچز بھی جانتے ہیں کہ کوئی ٹیم ہارنے کے لئے نہیں کھیلتی۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کھلاڑیوں پر تنقید کریں تو بات بیلنس رکھ کر کریں، ان کاکہنا تھا جو ٹی وی پر بیٹھے ہیں وہ ان مراحل سے گزرے ہوئے ہیں، کھیلتے ہوئے رویہ کچھ ہوتا ہے اور جب کرکٹ چھوڑ جاتے ہیں تو تبدیل ہو جاتا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، دورہ نیوزی لینڈ کے لئے پاکستان ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، امید ہے دورہ نیوزی لینڈ میں نتائج ہمارے حق میں آئیں گے، نیوزی لینڈ کی کنڈیشن ہمیشہ سے چیلنجنگ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا اچھا اقدام ہے کہ نئی ٹیم نیوزی لینڈ لے کر جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہیے، چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو بہترین ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے ہیں، بھارتی ٹیم کو دبئی میں رہنے کا ایڈواٹیج حاصل ہوگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved