امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چیمپیئنزٹرافی فائنل، کھیلوں کے قوانین کی خلاف ورزی پرقید و بھاری جرمانے کی وارننگ

دبئی ( این این آئی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے کل (اتوار)9مارچ کو ہونے والے فائنل میچ سے قبل دبئی پولیس نے شائقین کو کھیلوں کے قوانین کی خلا ف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے اور قید کی سزا سے خبردار کردیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے شائقین کرکٹ کو خبردار کیا ہے کہ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران کھیلوں کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں انہیں ایک سے تین ماہ تک قید یا پانچ ہزار سے 30ہزار درہم (تین لاکھ 80ہزار روپے سے 22لاکھ 85ہزار روپے )تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔دبئی پولیس نے شائقین کرکٹ کے لیے سخت وارننگ جاری کی ہے تاکہ وہ کھیل کے مقابلوں کے دوران قوانین کی پابندی کردیں۔واضح رہے کہ کل (اتوار)کو دبئی میں چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانا ہے، اس سے قبل شائقین کو جوش جذبات میں قانون کی خلاف ورزی سے باز رکھنے کے لیے دبئی پولیس نے یہ وارننگ جاری کی ہے۔کھیل کے میدانوں میں میچ کے دوران شائقین کے گرائونڈ میں گھس آنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، حال ہی میں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پیش آیا، جہاں ایک شخص بھارت کی فتح کے بعد میدان میں گھس آیا تھا جسے سکیورٹی نے حراست میں لے لیا تھا۔ دبئی پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں ایسے کسی ناخوشگوار واقعے یا مداخلت کے سدباب کے لیے شائقین کرکٹ کو پہلے ہی خبردار کردیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved