امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شکر ہے ایشیا کپ وقت پر ہو رہا ہے، یہ پاکستان اور شاہین دونوں کے لیے اہم ہے، شاہد آفریدی

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی انشا اور کرکٹر شاہین آفریدی کی شادی ملتوی کرنے کی وجہ بتا دی۔ایک شو میں میزبان نے بیٹی کی شادی کے حوالے سے سوال کیا کہ عید الفطر پر جب میری آپ سے اور شاہین سے گفتگو ہوئی تھی تو اس وقت آپ نے بتایا تھا کہ انشا کی رخصتی ستمبر میں ہو گی لیکن اب چونکہ ایشیا کپ ہے،

اسی لیے شادی تاخیر سے ہوتی نظر آ رہی ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور انشا کی شادی ایشیا کپ کے باعث ملتوی کرنی پڑے گی۔انہوں نے بتایا کہ تاریخ کا مجھے علم تھا اور مہینہ میں نے صرف آپ کو بتایا تھا، دونوں کی شادی ستمبر کی 3تاریخ کو ہونا تھی جسے اب منسوخ کرنا پڑے گا کیونکہ میں سمجھتا ہوں دیر یا سویر انشا اللہ شادی ہو جائے گی، شکر ہے ایشیا کپ وقت پر ہو رہا ہے، یہ پاکستان اور شاہین دونوں کے لیے اہم ہے، انشا اللہ شادی کی تاریخ آگے پیچھے کرنی پڑے گی۔میزبان نے پھر سوال کیا کہ ایشیا کپ کے فورا بعد بھارت میں ورلڈ کپ ہونا ہے تو کیا ہم سمجھیں کہ انشا اور شاہین کی شادی نومبر کے اختتام یا دسمبر کے آغاز میں ہو گی؟۔

شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ بس جیسے ایشیا کپ کا اونٹ ایک طرف بیٹھ گیا ہے، ویسے ہی یہ بھی بیٹھ جائے گا۔واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا۔حال ہی میں ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2023 کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایونٹ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ایشین کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا جس میں ایونٹ کے 4 میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔ایشیا کپ میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved