لاہور( این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں 3 سنچریاں بنیں ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دو سنچریاں بنیں ۔راچن رویندرا 101 گیندوں پر 13 چھکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 108 اور کین ولیمسن 94 گیندوں پر 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 102 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ایک سنچری بنی جو ڈیوڈ ملر نے 67 گیندوں پر بنائی اورناٹ آئوٹ رہے۔
