امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جنوبی افریقہ کی ٹیم چوکرز کا ٹیگ اتارنے میں پھرناکام

لاہور( این این آئی)جنوبی افریقہ کی ٹیم چوکرز کا ٹیگ اتارنے میں پھرناکام ہو گئی ، چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو50 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان فائنل 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا،راچن رویندرامیچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے انہوں نے 101 گیندوں پر 13 چھکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 108 رنز بنائے اور ایک کھلاڑی کو آئوٹ بھی کیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان میچل سینٹرنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اووروں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنزکا مجموعہ جوڑا ، واضح رہے کہ یہ چیمپئنز ٹرافی کے مقابلوں کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔ نیوزی لینڈ کی پہلی 48 کے سکور پر گر گئی جب ول ینگ 21 رنز بنا کر لونگی انگیدی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوکر میدان بدر ہوئے ، دوسری وکٹ کی شراکت میں راچن رویندرا اورکین ولیمسن نے 164 رنز کا اضافہ کیا، دونوں کھلاڑیوں نے اپنی سنچریاں مکمل کیں، راچن رویندرا 101 گیندوں پر 13 چھکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 108 اور کین ولیمسن 94 گیندوں پر 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 102 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیرل میچل49، مائیکل گورڈن بریسویل 16، ٹام لیتھم 4 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ گلین فلپس 49 اور 2 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لونگی انگیدی نے 3 ، کاگیسو ربادانے 2 اور ویان ملڈرنے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ 363 رنز کے ہدف کے حصول کے لیے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اووروں میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گری جب رائن ریکلٹن17 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے ۔ ٹیمبا باووما اورراسی وان ڈر ڈوسن نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 105 رنز کا اضافہ کیا۔ 125 کے مجموعی سکور پرٹیمبا باووما 56 رنز بنا کرمیچل سینٹر کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو پویلین واپس لوٹ گئے۔ راسی وان ڈر ڈوسن 69 ، ایڈن مارکرم 31 ،کاگیسو ربادا 16، ویان ملڈر8 ، ہینرک کلاسن 3 ، مارکو یانسن 3 ،کیشاوت مہاراج ایک سکور بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ملر نے 67 گیندوں پر 100 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے ،لونگی انگیدی ایک سکور بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میچل سینٹر نے3 ،میٹ ہنری اور گلین فلپس نے 2،2 ، مائیکل بریس ویل اور راچن رویندرا نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved