امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

حکمران جو مرضی کرلیں، ڈیل نہیں کرونگا، عمران خان

راولپنڈی (این این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مختلف حکومتی ہتھکنڈوں کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ جو مرضی کرلیں ڈیل نہیں کرونگا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ آج بانی سے ایک ہفتے بعد ملاقات ہوئی ہے، بانی کے تمام کیسز کی سماعت ملتوی ہوئی ہے، آج ہماری بشری اور بانی دونوں سے ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی بالکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے، بانی کے کان میں کوئی تکلیف نہیں، نہ کوئی اور بیماری ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ٹاوٹ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر افواہیں پھیلاتے ہیں، ان ٹائوٹوں سے کوئی پوچھے ان کے سورسز کیا ہیں، سوشل میڈیا پر اب افواہیں چل رہیں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے دماغ میں اب کوئی انفیکشن ہوا ہے، اللہ تعالی ان کی حفاظت کررہا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے ذاتی معالج کی ان سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، بانی کی بچوں سے بھی بات نہیں کرائی جاتی، سلمان اکرم راجا کو آج یہ ذمہ داری دی گئی ہے وہ بانی کی ذاتی پٹیشنز کو دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ القادر کیس کا فیصلہ بھی زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں ہوسکتا ہے، کوئی ڈوگر ہے جس کو خاص بلایا گیا ہے تاکہ القادر کی اپیل نہ لگے، یہ سب کچھ بانی کو دباو میں لانے کیلئے کیا جارہا ہے۔عمران خان نے کہا ہے جو مرضی کرلیں ڈیل نہیں کرونگا، بانی کو ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی بات پسند نہیں آئی، بانی نے کہا ہے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام واپس رکھا جائے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved