امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آسٹریلیا کو 5وکٹوں سے شکست،بھارت پانچویں مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

دبئی(این این آئی)پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی 2025کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 265رنز کا ہدف بھارت ٹیم نے 5وکٹوں کے نقصان پر49ویں اوور میں پورا کرلیا،ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو84رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،یہ بھارت کا مجموعی طور پر پانچواں جبکہ مسلسل تیسرا چیمپئنز ٹرافی فائنل ہے۔دبئی میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اہم ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیاجہاں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3اوورز میں 265رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے کپتان روہت شرما کو ابتدائی اوورز میں ہی دو مواقع ملے لیکن اس کے باوجود وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، شرما 28رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شبمن گل 8رنز ہی بناسکے۔کم ہدف کے باوجود آسٹریلیا کی جانب سے انتہائی ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا، روہت کے بعد ویرات کوہلی کو بھی ایک موقع دیا گیا جس کے باعث وہ شریاس ایئر کے ساتھ ملکر 91رنز کی اہم شراکت قائم کرنے میں کامیاب رہے۔شریاس ایئر 45رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو اکشر پٹیل نے بھی 27رنز کی اننگز کھیل کر جیت میں اپنا حصہ ڈالا، ہارد پانڈیا نے 28رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ کے ایل راہل 42رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جیت میں ویرات کوہلی نے اہم کردار ادا کیا، انہوں نے نہ صرف اپنی نصف سینچری مکمل کی بلکہ وہ 98گیندوں پر 84رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں صرف 5 چوکے شامل تھے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا اور ناتھ ایلس نے 2،2جبکہ بین دوارسوئس اور کوپر کونولی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔اس سے قبل،آسٹریلیانے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کینگروز کی جانب سے جارح مزاج اوپننگ بلے باز میٹ شارٹ کے ان فٹ ہونے پر نوجوان بلے باز کوپر کونولی کو ٹیم میں شامل کیا گیا لیکن وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی محمد شامی کا شکار بن گئے۔بھارت کے خلاف ہمیشہ اچھی کارکردگی دکھانے والے دوسرے اوپنر ٹرویس ہیڈ نے 33گیندوں پر 39رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، وہ ورون چکرورتی کا شکار بنے، مارنس لبوشین 29اور جوش انگلس11رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔کپتان اسٹیو اسمتھ نے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور 36اوورز میں تقریباً 200رنز بورڈ پر ہونے کے باوجود اسمتھ جلد بازی میں دکھائی دیے اور ایک غلط شارٹ کھیلتے ہوئے انہوں نے اپنی وکٹ گنوادی، وہ 96گیندوں پر 73رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔گلین میکسوئل نے پہلی گیند پر چھکا لگایا اور اگلی ہی گیند پر اکثر پٹیل نے میکسوئل کو کلین بولڈ کرکے کینگروز کی پریشانی میں اضافہ کردیا۔الیکس کیری نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سینچری اسکور کی، وہ آخر تک وکٹ پر ڈٹے رہے لیکن بدقسمتی سے نصف سینچری مکمل کرنے کے بعد 61رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3، رویندرا جدیجا اور ورون چکرورتی نے 2،2جبکہ اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو84رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved