امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عوام کی فلاح وبہبود،مشکلات کامداوہ حکومت کی اولین ترجیح ہے’ احسن اقبال

نارووال ( این این آئی)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی،ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح وبہبوداوران کی مشکلات کامداوہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں کرسچن کمیونٹی میں اقلیتی کارڈزکی تقسیم کے لیے محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور کے تحت سپورٹس جمنیزیم میں صوبائی وزیراقلیتی امورپنجاب سرداررمیشن سنگھ آروڑہ کی سربراہی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت عوام دوست حکومت ہے جس نے ہمیشہ عوام کی فلاح کے لیے کام کیاہے،لوگوں کی خدمت ہماری حکومت کانصب العین ہے،جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا،ملک کی ترقی اورخوشحالی سے وابستہ مستقبل صرف اورصرف مسلم لیگ (ن) سے جڑاہواہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عملی طورپرکرنے پریقین رکھتی ہے۔صوبائی وزیراقلیتی امورسردارمیش سنگھ آروڑہ نے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی پروفیسراحسن اقبال کو ضلع نارووال میں اقلیتی کارڈکی تقسیم کے حوالے سے بتایاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی طرف سے صوبہ بھرمیں اقلیتی کارڈکی تقسیم کاسلسلہ شروع کیاجارہاہے جس کاآغازضلع نارووال سیکیاگیاہے۔صوبائی وزیراقلیتی امورپنجاب نے کہاکہ اقلیتی کارڈکااجرا وزیراعلی پنجاب کانہایت احسن قدام ہیجس سے غربت ختم ہونیمیں بڑی مدد ملیگی۔پروگرام کے تحت ضلع نارووال میں مجموعی طورپر 2785 اقلیتی کارڈ جاری کیے جارہے ہیں جس کے لییتقریبا 6ہزارکے قریب درخواستیں موصول ہوئیں جن میں میرٹ کے مطابق 2785 اہل امیدواران میں اقلیتی کارڈ تقسیم کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی مریم نوازشریف پنجاب کی عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اوریہی وجہ ہے کہ انہوں پہلے کسان کارڈ پھرلائیوسٹاک کارڈاوراب اقلیتی کارڈکااجرا کرکے پنجاب کی عوام کی دل جیت لیے ہیں جس کے مستقبل میں دورس نتائج برآمدہوں گے ۔صوبائی امین پنجاب بیت المال خواجہ محمدوسیم بٹ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved