امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ کا متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلیے

دبئی (این اگین آئی)بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں نہ صرف ون ڈے انٹرنیشنل میں 158 کیچز پکڑ کر بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ ایک روزہ کرکٹ میں اپنے 14 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی ٹیم نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 241 رنز پر آل آٹ کردیا، اس دوران ویرات کوہلی نے 2 کیچز پکڑے۔پاکستان کے خلاف میچ کے دوران جہاں ہرشت رانا اور کلدیپ یادو نے کیچز چھوٹے ، وہیں ویرات کوہلی نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کیچ تھامے۔بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ سابق کپتان اظہر الدین کے پاس تھا، جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 156 کیچز پکڑے تھے۔ محمد اظہرالدین نے 334 ون ڈے میں 156 کیچز کیے تھے۔ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 2 کیچز پکڑ کر یہ ریکارڈ برابر کردیا تھا، تاہم، آج انہوں نے کلدیپ یادو کی گیند پر پہلے پہلے نسیم شاہ کا کیچ تھاما اور پھر آخری اوور میں ہرشت رانا کی گیند پر خوشدل شاہ کا کیچ پکڑ کر یہ ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے اب تک اپنے 299 میچز میں 158 کیچز پکڑے ہیں۔علاوہ ازیں، ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے صرف 15 رنز درکار تھے، انہوں نے حارث رف کو شاندار چوکا مارکر یہ سنگ میل عبور کیا۔ویرات کوہلی اس فارمیٹ میں سچن ٹنڈولکر اور کمار سنگاکارا کے بعد 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 287 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے حاصل کررکھا ہے، انہوں نے 448 میچز میں 218 کیچز پکڑے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved