امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چمپئنز ٹرافی، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور (این این آئی) چمپئنز ٹرافی کے ایک اہم میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دے دی۔352 رنز کا ہدف کینگروز نے 48ویں اوور میں پوراکرلیا، اس سے قبل انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے ،انگلینڈ کے بینی ڈکٹ نے 165رنز کی ریکارڈ اننگزکھیلی جبکہ آسٹریلیا کے میکس ویل اور جوش انگلس نے انگلینڈ کے بائولرز کو بے بس کردیا اور مسلسل چھکے ، چوکے لگا کر جیت حاصل کرلی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف پہلے بائوولنگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 351رنز بنائے، بین ڈکٹ نے 165رنز کی زبردست باری کھیلی۔جو روٹ انگلینڈ کے دوسرے ٹاپ سکورر تھے جنہوں نے 68رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر 23، جوفرا آرچر 21، جیمی اسمتھ 15، لیام لونگسٹن 14اور فل سالٹ نے 10 رنز کے ساتھ ٹیم کو ساڑھے تین سو تک پہنچانے میں اپنا حصہ ڈالا۔ آسٹریلیا کی جانب سے بین دارشوئس نے 3، ایڈم زیمپا اور مارنس لبوشین نے دو دو جبکہ گلین میکس ویل نے ایک وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ تھا، جارح مزاج بلے باز ٹریوس ہیڈ 6رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے جبکہ کپتان اسٹیو اسمتھ 5رنز کے مہمان ٹھہرے۔ تاہم تیسری وکٹ پر میتھیو شارٹ اور مارنس لبوشین نے 95رنز کی شراکت بنائی۔ 122کے مجموعے پر لبوشین 47رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے جبکہ 136پر 63رنز بنانے والے شارٹ بھی میدان بدر ہوئے۔ ایسے میں پانچویں وکٹ پر جوش انگلس اور ایلکس کیری نے سنچری پارٹنرشپ بنا کر اپنی ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کیا، دونوں کے درمیان 146رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ انگلس کے سامنے انگلش بولرز بے بس نظر آئے، انہوں نے چھٹی وکٹ پر میکسویل کے ساتھ ففٹی پارٹنرشپ بنائی۔ اس دوران انہوں نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری بھی بنائی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved