امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بلوچستان کی صوبائی حکومت وزیراعلیٰ ہائوس تک محدود ہو گئی، صوبہ اس وقت قابل رحم ہے’سراج الحق

لاہور ( این این آئی) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت وزیراعلیٰ ہائوس تک محدود ہو گئی، صوبہ اس وقت قابل رحم ہے، بلوچستان کی عوام کو لاوارث چھوڑ دیا گیا، نعرے ضرور لگائے گئے کہ صوبہ گیم چینجر بنے گا، لیکن پاکستان کے دشمنوں نے گیم الٹ دی،بلوچستان اس وقت شدید بدامنی کی لپیٹ میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ ریاض العلوم ژوب بلوچستان میں تکمیل قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان حافظ نور علی، عبدالحمید منصوری، امیر جماعت اسلامی ژوب فہد احمد اور مہتمم مدرسہ ریاض العلوم مولانا امان اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان حکومت جواب دے کہ پنجاب کے مزدوروں کو ناحق قتل کیوں کیا جا رہا ہے، مرکزی و صوبائی حکومت معاملات چلانے میں مکمل ناکام ہیں، ایک طرف مہنگائی دوسری طرف بے روزگاری اور تیسری طرف باڈروں پر ٹینشن ہے، بلوچستان بدامنی و دہشت گردی کا ڈھیر بن گیا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ مرکزی و صوبائی حکومتیں اوچھل کود کر رہی ہیں، بلوچستان کے عوام کی حالت نہیں بدل سکی، لیکن یہاں کے حکمران اور سردار بہترین حالات میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ کے وسائل پر عوام کا حق ہے، لیکن یہاں کے عوام نعمتوں سے محروم ہیں۔ چاروں طرف کرپشن اور اندھیر نگری کا چوپٹ راج ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، جماعت اسلامی نے ہمیشہ بلوچستان کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved