امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیراعلی مریم نواز کا دورہ نارووال، بڑے جلسے سے خطاب،اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس کا اعلان

لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نارووال میں بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نارووال کے لئے اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس دیئے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 2ارب 9 کروڑ دو روڈ سیکٹرز منصوبوں کا افتتاح کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نارووال میڈیکل کالج کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نارووال کے لیے چلڈرن لرننگ پارک کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے75کلومیٹر طویل نارووال مریدکے روڈ فیز ٹو کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔نارووال میں 28 ارب روپے سے 400 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہوگی۔لاہور سیالکوٹ موٹر وے لنک روڈ بنانے کا بھی اعلان دہرایا۔36 کلومیٹر طویل نارووال تا شکر گڑھ روڈ 1 ارب 60 کروڑ لاگت سے تعمیر ہوئی۔36 کلومیٹر طویل نارووال تا شکر گڑھ روڈ ریکارڈ مدت میں تعمیر کی گئی۔نارووال تا مریدکے روڈ فیز ون تقریباً 50 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی۔نارووال میڈیکل کالج 4 ارب 40 کروڑ روپے کی لاگت سے دو سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔نارووال چلڈرن لرننگ پارک 10 کروڑ روپے کی لاگت سے دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ 320 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب بھر میں 11 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا ریکارڈ ہدف پورا کریں گےـوزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 590 اہم روڈز کی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹس کی تکمیل آخری مراحل میں ہے ـوزیراعلی مریم نواز شریف اپنی کرسی چھو ڑ کر سٹیج پر عوام کے سامنے آگئیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر عوام کے نعروں کے جواب دئیے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کے جلسے کے لئے عوام بارہ بجے سے ہی پہنچنا شروع ہوگئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی آمد سے قبل پنڈال کھچا کھچ بھر چکا تھا۔ جلسے میں ہزاروں کے تعداد میں ہزاروں خواتین بھی شریک تھیں۔ جلسہ کے شرکا نے قومی پرچم اورمسلم لیگ ن کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کے راستے میں استقبال کے لئے شہر بھر امڈ آیا۔راستے میں کھڑے عوام کے ہجوم نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کی گاڑی پر گلاب کی پتیاں نچھاور کیں۔جلسہ گاہ کے باہر بھی ہزاروں لوگ موجود تھے۔جلسہ گاہ کے اطراف میں خواتین اور بچے چھتوں پر چڑھ کر جلسے دیکھتے رہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احس اقبال نے کہا کہ نارووال کے لوگوں نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ریکارڈ استقبال کیا۔ نارووال کو مسلم لیگ ن نے علم کی بستی بنایا۔ ایم این اے چوہدری انوار الحق،ارکان صوبائی اسمبلی بلال اکبر خان،رمیش سنگھ اروڑہ، احمد بلال اور خواجہ وسیم نے بھی خطاب کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پاکستان زندہ باد کے بلند نعرے سے تقریر کا اختتام کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved