اسلام آباد (این این آئی)صدر آصف زرداری نے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جاری بیان میں صدر زرداری نے ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
