امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا میلہ سجنے کو تیار، پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل

لاہور ( این این آئی)آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا میلہ سجنے کو تیار ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے ۔پرامن اور محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن مکمل ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور اور راولپنڈی کے میچز کے لئے 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔18سینئر افسران، 54 ڈی ایس پیز، 135 انسپکٹرز اور 1200 اپر سبارڈینیٹس ڈیوٹی پر مامور ہونگے جبکہ 10556 کانسٹیبلز، 200 سے زائد خواتین پولیس اہلکار بھی سکیورٹی و چیکنگ پر مامور ہونگی۔ لاہور میں میچز کے دوران 08 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔12سینئر افسران، 39 ڈی ایس پیز، 86 انسپکٹرز اور 700 اپر سبارڈینیٹس ڈیوٹی پر مامور ہونگے جبکہ6673 کانسٹیبلز اور 129 لیڈی کانسٹیبلز بھی سکیورٹی و چیکنگ ڈیوٹیز سر انجام دیں گی۔ اسی طرح راولپنڈی میں میچز کے دوران 05 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔06 سینئر افسران، 15 ڈی ایس پیز، 50 انسپکٹرز، 500 اپر سبارڈینیٹس ،04 ہزار کانسٹیبلز اور 100 سے زائد خواتین اہلکار بھی سکیورٹی و چیکنگ ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، سٹیڈیمز کے اطراف سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔میچز کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے۔سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں کی مدد سے سٹیڈیمز، ہوٹلز اور ٹیموں کے روٹ کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔ٹریفک کے بلاتعطل بہاؤ کے لیے مناسب پارکنگ یقینی بنانے کیلئے اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کیے جائیں۔ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ اور ایلیٹ فورس ٹیمیں میچز کے دوران موثر پٹرولنگ کو یقینی بنائیں گی۔سٹیڈیمز سمیت اردگرد کی بلند عمارات پر پولیس سنائیپرز تعینات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سٹیڈیمز کے داخلی و خارجی راستوں، انٹری گیٹس پر تعینات عملہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے،شہریوں کی آگاہی اور ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے متعلقہ اضلاع قبل از میچز ٹریفک ایڈوائزری جاری کریں۔شائقین کرکٹ محفوظ ماحول میں میچز سے لطف اندوز ہونے کے لئے پنجاب پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں تین میچز 22، 26 فروری اور 05 مارچ کو کھیلے جائیں گے اور راولپنڈی میں تین میچز 24، 25، 27 فروری کو کھیلے جائیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved