امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
pti

پاکستان تحریک انصاف کا عید کے بعد ملک گیر احتجاج کا عندیہ

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا منصوبہ بنالیا،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بانی کی ہدایت کے مطابق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نئی تحریک شروع کریں گے، حکومت کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد تحریک انصاف ایک بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔ہم احتجاجی تحریک کیلئے اپنی تیاریاں ابھی سے شروع کررہے ہیں، وکلا اور سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرکے ایک بھرپور تحریک چلائیں گے۔ملک احمد بھچر کا کہنا ہے کہ ملک پر مسلط حکمرانوں کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے، ہماری تحریک اس حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
لاہور (این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے گوجرانوالہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں نے ملاقات کی، جس میں صحافتی امور، ادارہ جاتی تعاون اور مقامی میڈیا کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عظمیٰ بخاری نے نومنتخب صدر رانا انصر، سینئر نائب صدر شفقت عمران،نو منتخب سیکرٹری جنرل ذیشان طاہر ، صدر گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس یاسر جٹ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر راجہ حبیب کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔وزیر اطلاعات نے نومنتخب باڈی کو ہدایت کی کہ گوجرانوالہ پریس کلب کو تمام صحافیوں کے لیے اوپن پلیٹ فارم بنایا جائے تاکہ آزادی اظہار، پیشہ ورانہ تربیت اور اتحاد کو فروغ دیا جا سکے۔وفد کی جانب سے عظمی بخاری کا شکریہ ادا کیا گیا اور انہیں گوجرانوالہ کے دورے کی دعوت دی گئی، جسے وزیر اطلاعات نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جولائی کے پہلے ہفتے میں گوجرانوالہ کا دورہ کریں گی۔دورے کے دوران وزیر اطلاعات نومنتخب عہدیداروں سے باقاعدہ حلف لیں گی اور پریس کلب کے اراکین سے خصوصی ملاقات بھی کریں گی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صحافی برادری جمہوریت کا ستون ہے اور حکومت پنجاب صحافت کے فروغ اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ملاقات میں سیکرٹری انفارمیشن سید طاہر رضا ہمدانی، ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری بھی موجود تھے۔


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved