امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مشی خان نے ڈکی بھائی کو گینگسٹر یوٹیوبر قرار دے دیا

کراچی (این این آئی) اداکارہ مشی خان نے ڈکی بھائی کو گینگسٹر یوٹیوبر قرار دے دیا۔ایک پوڈ کاسٹ میں حالیہ فیملی وی لاگرز سے متعلق بات کرتے ہوئے مشی خان نے کہا کہ فیملی وی لاگنگ غلط نہیں لیکن اس میں بدتمیزی نہیں کرنی چاہیے، وی لاگز میں یوٹیوبرز کو فیملی کے ساتھ بدتمیزی کرتے دیکھ کر پھر لوگ بھی اپنے گھر میں اسی طرح پیش آتے ہیں۔مشی خان نے ماضی کے مشہور کونٹینٹ کری ایٹرز و یوٹیوبر شام ادریس اور زید علی کے کونٹینٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ زید علی نے جو بران مام اور بران بوائے کا کونسیپٹ متعارف کروایا تھا وہ بہت ہی منفرد تھا، لوگ اسے دیکھنا پسند کرتے تھے لیکن پھر ان کے بعد آنے والے یوٹیوبرز معیار برقرار نہ رکھ پائے۔اداکارہ نے ڈکی بھائی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ میں نے کافی سال قبل ڈکی بھائی کی ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں وہ روسٹنگ کرتے ہوئے گندی گندی گالیاں دے رہے تھے، بچے بھی ان کی ویڈیوز دیکھتے تھے، میں نے ایک ویڈیو دیکھنے کی کوشش کی اور 5 سیکنڈ بعد ہی ویڈیو بند کر دی۔مشی خان نے کہا کہ ڈکی بھائی نے شام ادریس کے خلاف جو مہم چلائی تھی اس میں شام ادریس کو بہت نفرت کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب جو ڈکی کے ساتھ ہو رہا ہے وہ مکافاتِ عمل ہے۔مشی خان نے کہا کہ ڈکی بھائی کچھ سال قبل تک روسٹنگ ویڈیوز بناتے تھے، روسٹ کرنا اتنا برا نہیں لیکن گندی گندی گالیاں دے کر روسٹ کرنا شرم ناک ہے، ڈکی بھائی نے گالیاں دے کر اپنی عزت گنوائی، وہ ایک گینگسٹر کا رویہ رکھتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیوبرز کا یہ رویہ کہ اسے پکڑ لو، اسے اٹھا لو، اسے مار لگوا دو یہ بہت سنگین حالات ہیں، یہ رویہ گینگسٹرز والا ہے۔اداکارہ مشی خان نے اس دوران یہ بھی کہا کہ بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی میرا پسندیدہ یوٹیوبر ہے، ان کے وی لاگز بہت دیکھے جاتے ہیں، ان کا کونٹینٹ بھی اچھا ہوتا ہے اور وہ ریسرچ کر کے بات کرتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved