امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے انعامی رقم کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔اعلامیے کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 69 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 22 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالرز جبکہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز ملیں گے۔آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی میں ہر میچ کا شمار ہوتا ہے اور ہر گروپ میچ جیتنے والی فاتح ٹیم کے لیے 34 ہزار ڈالر سے زیادہ کی قیمت رکھی گئی ہے۔ پانچویں یا چھٹے نمبر پر آنے والی ہر ٹیم 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر کمائے گی جبکہ ساتویں اور آٹھویں نمبر کی ہر ٹیم ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر حاصل کرے گی۔آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو شرکت کے لیے ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر کی رقم بھی دی جائے گی۔آئی سی سی کی مجموعی انعامی رقم میں گزشتہ ایڈیشن سے 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جائیگی، یہ 1996 کے بعد پاکستان میں ہونے والا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہوگا۔ٹورنامنٹ کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ بھارت کی ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں دو گروپوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved