اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی نے سیاسی کمیٹی کی تشکیل نو کردی،عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرلیا گیا۔سیاسی کمیٹی کے ہونیوالے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر نے شرکا کو حکومت سے مذاکرات ختم ہونے کے بارے میں آگاہ کیا۔ الیکشن کمیشن میں تقرریوں پر بھی بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت الیکشن کمیشن میں تقرریوں کے معاملے پر تاخیر کر رہی ہے، آئین کے مطابق 45روز میں الیکشن کمیشن کی تقرریاں لازمی ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں، ہم جلد پارلیمانی کمیٹی کے نام سامنے لے آئیں گے۔ ہمارے ارکان کا نوٹیفکیشن کرنے پر ہمیں مخصوص نشستیں ملنی چاہیں۔اجلاس میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی ۔پی ٹی آئی معاشی ٹیم نے حکومتی اعداد و شمار جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا مہنگائی اور ناقص معاشی پالیسیوں سے مڈل کلاس پس چکی، بیروزگاری، غربت انتہا پر پہنچ چکی ہے، کور کمیٹی نے پارٹی رہنماں کو معیشت سے متعلق حقائق میڈیا میں لانے کی ہدایت بھی کر دی۔
