کراچی ( این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد بھارتی وزیراعظم مودی پر برس پڑے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ مودی نے صرف کرکٹ نہیں بھارت کو بھی تباہ کیا ہے، پاکستان کو ورلڈ کپ کے لیے بھارت بالکل نہیں جاناچاہیے۔
جاوید میانداد نے کہا کہ مودی انتہا پسند ہے اسے بھارتی لوگ ہی ماریں گے، جب تک مودی ہے کچھ اچھا نہیں ہوسکتا ، اگر بھارت پاکستان آے تب ہی پاکستان کو جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ بھارت سے اوپر ہے، ہم پہلے بھی بھارت جاکر کھیلے ہیں، کرکٹ میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے۔