اسلام آباد (این این آئی) جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی پارٹی سے بیدخلی میں میرا کوئی عمل دخل نہیں، یہ پارٹی کا اندرونی فیصلہ ہے۔جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے، کیونکہ یہ فیصلہ پارٹی کے بانی نے نظم و ضبط قائم رکھنے کیلئے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی پارٹی سے نکالنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ مکمل طور پر پارٹی بانی کی صوابدید پر منحصر ہے۔
