امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

احسن اقبال کی زیر صدارت سیرت سنٹر لاہور منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے سیرت سنٹر لاہور کے اپریشنل اور گورننس پلان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری شعبے کی یونیورسٹیوں میں سیرت چیئرز کے قیام” کا مقصد ہماری آنے والی نسل میں نوجوانوں کو جدید دور کی تعلیم سے اراستہ کرنے کے ساتھ انہیں سیرت کی روشنی میں فکری و نظریاتی تعلیم سے بھی ہمکنار کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت تین بڑے اجزا پہلا پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں 9سیرت چیئرز کا قیام ،دوسرا خواتین کے لیے صنفی مطالعہ اور حقوق کے لیے عالمی معیار کے مرکز کا آغاز اورتیسرا انڈومنٹ فنڈ کی تشکیل شامل ہے۔ اس اقدام کا مقصد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے اخذ کردہ نو موضوعات عقیدہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی، قیادت اور حکمرانی، انسانی حقوق اور سماجی انصاف، کاروبار، تجارت اور جائیداد کے حقوق، بمقابلہ تعلیم اور علم، پائیدار ترقی، سماجی انصاف اور بہبود، صنفی مطالعہ اور خواتین کے حقوق، اور عالمی امن کے تحت شعبوں میں معیاری تحقیق کرنا شامل ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ خواتین سیرت سنٹر لاہور بنانے کا مقصد جنڈر سٹڈیز میں سنٹر فار ایکسلینس قائم کرنا ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل میں مذہب سے دوری کی جو لہر پیدا کی جا رہی ہے اسکا موثر علمی اور فکری سطح پر مقابلہ کیا جا سکے۔ اس سنٹر کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنی اقدار کو اج کے جدید دور کے تقاضوں کی روشنی میں اپنی خواتین اور بچیوں کو یہ اعتماد دیں کہ سیرت اور اسلامی تعلیمات انھیں ایک با وقار اور کامیاب زندگی گزارنے کا راستہ سیکھاتی ہے اس حوالے سے خواتن سیرت سنٹر میں خوایتن کے حقوق اور جنڈر تعلیمات کو اسلامک نظریے کی روشنی میں اجاگر کرنا بھی مقصود ہے۔ اس سنٹر کی فارغ التحصیل طالبات میں مضبوط بنیاد کے ساتھ جدید دور کے علوم کی صلاحیت بھی ہو۔ یہاں پڑھنے والی طالبات اسلام اور سیرت کے پس منظر کے ساتھ جدید دور کے تعلیمی مضامین اقتصادیات، سوشالوجی، فلاسفی، پولیٹیکل سائنس، سائیکالوجی، کمپیوٹراور مینجمنٹ کی بھی تعلیم حاصل کریں گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ خواتین سیرت سنٹر پوسٹ گریجویٹ مطالعہ اور ‘جینڈر اسٹڈیز (اسلام میں خواتین کے حقوق میں مہارت)پر تحقیق کی جائے گی اور خواتین کو درپیش مسائل کا حل بھی پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے اجلاس میں متعلقہ حکام کو جلد از جلد سیرت سنٹرز کو فوری طور پر فعال کرنے، اساتذہ کے بھرتی اور لائبریری کے قیام کی ہدایات جاری کیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved