ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی فضائی کمپنی السعودیہ نے اس سال اپنے نیٹ ورک میں توسیع کا اعلان کیا ہے، گیارہ نئے مقامات شامل کیے جا رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق نئے مقامات چار براعظموں میں 100 سے زیادہ مقامات کے السعودیہ کے موجودہ نیٹ ورک میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ برس السعودیہ کے بین الاقوامی مسافروں کی تعداد میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نیٹ ورک میں توسیع سعودی عرب کی سیاحتی حکمت عملی کے مطابق ہے جس کا مقصد 2030 تک 150 ملین سیاحوں کو راغب کرنا، 1.6 ملین ملازمتیں پیدا کرنا اور جی ڈی پی میں سیاحت کے شیئر کو بڑھانا ہے۔
