اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ سینیٹر اسحق ڈار نے بدھ کو وزیر اعظم کی طرف سے تشکیل دی گئی حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے سے متعلق کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد ڈیجیٹائزیشن، عالمی بہترین طریقوں، کارکردگی، انعامات اور ایم آئی ایس پر ذیلی گروپس قائم کئے ۔ وزیرخارجہ نے ذیلی گروپوں کو ہدایت کی کہ وہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر تیزی سے آگے بڑھیں اور حکومت کو پاکستان کے عوام کے لیے افادیت، موثر اور نتائج کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کی سفارش کریں۔
