ریاض (این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 90 ممالک کے تیرہ سو افراد کو شاہی مہمان کے طور پر حج بیت اللہ کروانے کا فرمان جاری کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہی فرمان کے مہمانوں کو ضیوف الرحمن پروگرام کے تحت سعودی عرب مدعو کیا جائیگا,
خادم حرمین شریفین کی میزبانی میں حج پروگرام ہر سال جاری کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے متعدد افراد شاہی مہمان کے طور پر حج ادا کرتے ہیں۔ضیوف خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے نگران اعلی وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے شاہی مہمان کے طور پر حج کرانے کے احکامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔