امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

یوسف رضا گیلانی سے پرتگالی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون ،اہم امورپر تبادلہ خیال

اسلام آباد (این این آئی)قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔ منگل کو پرتگال کے سفیر مانوئل فریڈریکو پنہیرو دا سلوا نے ایوان صدر میں قائم مقام صدریوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون اور اہم امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔انہوں نے تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلیو اکانومی، گرین اکانومی، زراعت، تجارت، کھیل، آئی ٹی اور دیگر شعبے سرمایہ کاری اور تعاون کیلئے بے پناہ مواقع فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور اعلی سطحی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزیدمستحکم کیا جا سکے۔ انہوں نے پرتگال کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ پہلے ہی اپنے پرتگالی ہم منصب کو دورے کی دعوت دے چکے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اعلی سطحی روابط دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان اور پرتگال بین الپارلیمانی یونین اور دیگر عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں جو اس بات کا مظہر ہے کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کئی عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں اور اقوام متحدہ سمیت کثیرجہتی فورمز پر بھی قریبی تعاون رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان جی ایس پی پلس سٹیٹس کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور امید کرتا ہے کہ پرتگال آئندہ جی ایس پی پلس اسکیم میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے پرتگالی سفیر کو سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کان کنی، توانائی، زراعت اور دفاعی تعاون جیسے کلیدی شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ون ونڈو آپریشن فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے پرتگالی کمپنیوں کو ان شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے، اس لئے لیبر موبیلیٹی پارٹنرشپ کے حوالے سے ایک معاہدے کی ضرورت ہے تاکہ اس شعبے میں قانونی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ مزید برآں پہلے سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔قائم مقام صدر گیلانی نے پرتگالی سفیر سے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزہ کی چھوٹ کے دوطرفہ معاہدے کو حتمی شکل دینے پرزور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ پرتگال میں مقیم پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔اس موقع پریوسف رضا گیلانی نے مرحوم پرنس کریم آغا خان چہارم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور معیشت، ہاسپیٹیلٹی، صحت، تعلیم اور پسماندہ طبقات کیلئے ان کی سماجی خدمات کو سراہا۔پرتگالی سفیر نے قائم مقام صدر کے خیالات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پرتگال پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون سے یہ رشتہ مزید مستحکم ہوگا۔آخر میں قائم مقام صدر نے پرتگالی سفیر کو ملتان کے دورے اور ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ملاقات کی دعوت دی تاکہ باہمی تعاون کے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved