لاہور( این این آئی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ای لائبریری بنانے کی منظوری دے دی،لائبریری پر ایک ارب روپے کی لاگت آئے گی،یہ ای لائبریری ڈیجیٹل لائبریری کے طور پر کام کرے گی۔محکمہ آرکائیو نے پی سی ون پی اینڈ ڈی کو بھیج دیا ہے،پی سی ون کی منظوری کے بعد لائبریری پر کام شروع ہو جائے گا۔لائبریری میں فری رسائی ہوگی،تمام کتابیں ای لائبریری پر موجود ہوں،کتاب اور کاغذ کا استعمال ختم ہو جائے گا،کتابوں کی پرنٹنگ ختم ہو جائے گی،تمام کتابیں ای لائبریری پر لکھی جائیں گی۔
