لاہور( این این آئی)سہ ملکی کرکٹ سیریزکادوسرامیچ آج(پیر) کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں نیوزی لینڈاورجنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلاجائے گا۔نیوزی لینڈ نے اپنی مہم کا آغاز میزبان پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے کر کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی نظریں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنانے پر مرکوز ہوں گی۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ بھی اپنی مہم کا آغاز جیت کے ساتھ کرنے کی کوشش کرے گا۔جنوبی افریقہ کی کامیابی پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کرسکتی ہے جس کی وجہ سے کراچی میں پاکستان اورجنوبی افریقہ کے مابین کھیلاجانے والا میچ انتہائی اہمیت اختیار کرجائے گا اورپاکستان کوزیادہ رن ریٹ سے کامیابی حاصل کرنا پڑے گی ۔ اگرجنوبی افریقہ نیوزی کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو فائنل کھیلنے کے لئے بس جنوبی افریقہ کوہراناہوگا۔
