امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی سے میزبانی کی ہے، چینی صدر

بیجنگ(این این آئی)چین کے صدر شی جن پنگ نے ہاربن میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ سے ملاقات کی، جو نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین آئے تھے۔ چینی میڈ یا کے مطا بق ملاقات کے دوران شی جن پنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے بیجنگ سرمائی اولمپکس، چھنگ دو یونیورسیڈ اور ہانگ چو ایشیائی کھیلوں کی کامیابی سے میزبانی کی ہے۔ان اہم کھیلوں کے مقابلوں نے چین اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے درمیان گہرے تعاون کو ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولمپک انسانی تہذیب کا ایک اہم حصہ ہے اور یہ چین کے جدیدیت کے ذریعے طاقتور ملک کی تعمیر، قومی نشا ثانیہ کے عظیم مقصد اور انسانی ہم نصیب معاشرے کے قیام کے وژن کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ چین اولمپک روح کو چینی عمدہ روایتی ثقافت کے ساتھ ملا کر کھیلوں کے شعبے کو بڑے پیمانے پر فروغ دے رہا ہے اور کھیلوں کے طاقتور ملک اور صحت مند چین کے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے جو بین الاقوامی کھیلوں کے شعبے میں مسلسل نئے تعاون کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ساتھ مل کر اولمپک تحریک کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔اس موقع پر تھامس باخ نے چین کی طرف سے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کیلئے حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین نے بیجنگ سرمائی اولمپکس جیسے یادگار مقابلوں کی کامیابی سے میزبانی کی ہے، جس نے بین الاقوامی اولمپک تحریک کے لیے اہم تعاون کیا ہے۔چین نے یکجہتی، تعاون، مساوات، اور احترام جیسے تصورات کو فروغ دیا ، ان پر عمل کیا ہے اور کثیر الجہتی کو برقرار رکھا ہے، کھیلوں کے سیاسی استعمال کی مخالفت کی ہے اور ترقی پذیر ممالک کو بین الاقوامی کھیلوں کے شعبے میں وسیع پیمانے پر شرکت کرنے کی حمایت کی ہے، جس نے اولمپک تحریک کی صحت مند ترقی کو مضبوطی سے فروغ دیا ہے۔ چین دنیا کی امن اور ترقی کے معاملات میں بڑیکردار ادا کرتا رہے گا۔ مجھے یقین ہے کہ ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کی کامیابی یقینی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved