امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو برداشت نہیں کر سکو گے، ادارے مینڈیٹ چور حکمرانوں کی بجائے قوم کی آواز بنیں ،علی امین گنڈا پور

صوابی (این این آئی)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگر ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو برداشت نہیں کر سکو گے،ادارے مینڈیٹ چور حکمرانوں کی بجائے قوم کی آواز بنیں ،پی ٹی آئی ،عمران خان نظریہ بن چکے ،نظریہ مرتا ہے نہ ڈرتا ہے، فوج اور عوام کو حکومت لڑوا رہی ہے، ہم تو بات چیت کیلئے تیار یہ بھاگ رہے ہیں، اپنا حق آئین و قانون کی بالادستی تک مانگتے رہیں گے۔صوابی میں پی ٹی آئی کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور انہیں نہیں بھولیں گے،ہمیں مجبور نہ کیا جائے، اگر بدلہ لینے کا سوچ لیا پھر تم برداشت نہیں کرسکو گے،قرآن مجید میں اللہ نے خون کا بدلہ خون کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج اور عوام کو حکومت لڑوا رہی ہے،دونوں کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ہیں اور جو فاصلے بڑھ رہے ہیں یہ قوم کیلئے نقصان دہ ہے، میرا اداروں سے مطالبہ ہے کہ مینڈیٹ چور حکمرانوں کی بجائے قوم کی آواز بنیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم تو بات چیت کیلئے تیار ہیں جبکہ یہ بھاگ رہے ہیں، حکومت بات چیت سے بھاگ رہی ہے تو اس کا جواب بھی ہمیں دینا آتا ہے،قوم کے پیسوں سے خریدے گئے ہتھیار اگر ہمارے اوپر استعمال ہوتے ہیں تو ہمارے پاس بھی ہتھیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ دہشت گردی کا شکار ہے اور عوام کے تعاون کے بغیر دہشت گردی کا مقابلہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ۔انہوں نے کہا کہ بانی چیئر مین جیل میں بیٹھ کر جیت گیا، ہم عمران خان کی قیادت میں ملک میں قانون کی بالادستی ، آئین کی کی حکمرانی کیلئے آگے بڑھیں گے، اس راستے میں ہمارے مقابلے میں جو بھی آئیگاہم لڑیں گے اور مریں گے اور اپنا حق آئین و قانون کی بالادستی تک مانگتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ہماری آواز ایک ہی ہے اور ہم ملکر آئین کا تحفظ مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نظریہ بن چکے ہیں، نظریہ مرتا نہیں نہ ہی ڈرتا ہے، تم ایوانوں میں بیٹھ کر بھی ہار گئے ہیں کیونکہ تمہارے پاس کوئی نظریہ نہیں ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved