واشنگٹن (این این آئی)ٹرمپ انتظامیہ نے شکاگو اور ریاست الینوائے کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔امریکی ٹی وی نے بتایاکہ ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق شکاگو انتظامیہ تارکین وطن کی ملک بدری میں تعاون نہیں کررہی، امیگریشن قوانین کے نفاذ کیلئے وفاق کی کوششوں ناکام بنایا جا رہا ہے۔ریاست الینوائے نے کریک ڈائون میں تعاون کو محدود کردیا جبکہ ریاست الینوائے نے کئی مجرم تارکین وطن کو رہا بھی کردیا ہے۔ٹرمپ کی جانب سے ریاست الینوائے اور شکاگو انتظامیہ کو فنڈںگ بند کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہٹ دھرمی کم نہ ہوئی، غزہ کا کنٹرول سنبھالنے سے متعلق اپنا بیان دہرا دیا۔
