صنعا،بیروت(این این آئی)لبنان کی حزب اللہ اور یمن کے حوثیوں نے بھی غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کو مسترد کر دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق لبنان کی مسلح جدوجہد کرنے والی تنظیم حزب اللہ نے غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسے مجرمانہ قرار دیا ہے۔ حزب اللہ کے سیاسی مشیر حسین موسوی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا منصوبہ مجرمانہ احکمات پر مبنی ہے۔
دوسری جانب یمن کے حوثی قبائل نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ممکنہ جارحیت کی گئی تو ہم غزہ کے شہریوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
