امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

امریکی اٹارنی جنرل کی جوبائیڈن کے فیصلے کو واپس لینے کی کوششیں

نیویارک(این این آئی)امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے سابق صدر جو بائیڈن کے فیصلے کو واپس لینے کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی صدارت کے بالکل آخری دنوں کے دوران گزشتہ ماہ سزائے موت کے مجرموں کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی تھی۔سابق صدر جو بائیڈن نے وفاقی قوانین کے تحت سزائے موت پانے والے 40 میں سے 37 افراد کی سزا عمر قید میں تبدیل کی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق اب پام بونڈی نے بدھ کو محکمہ انصاف کو لکھے گئے خط میں سابق صدر جو بائیڈن پر نظامِ انصاف کو نقصان پہنچانے اور قانون کی حکمرانی کو خراب کرنے کا الزام لگایا ہے۔خط میں محکمہ انصاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ 37 مقتولین کے لواحقین کے لیے انصاف کے حصول کے لیے فوری طور پر کارروائیاں شروع کی جائیں۔انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ متاثرین کے خاندانوں کو ایک عوامی فورم فراہم کرنے کے مواقع تلاش کیے جائیں تاکہ یہ افراد اظہار کر سکیں کہ انہیں قوانین میں کی جانے والی تبدیلی نے کس طرح متاثر کیا۔پام بونڈی نے کہا ہے کہ وہ امریکی اٹارنی کے دفاتر کو ہدایت دیں گی کہ وہ وفاقی قانون کے بجائے ریاستی قانون کا استعمال کرتے ہوئے قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کروائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ قدم متاثرین کے اہلِ خانہ اور دیگر متعلقہ افراد کے ساتھ مشاورت کے بعد قانونی طور پر اٹھایا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved