اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی نے 8فروری کو احتجاج معاملے کو حتمی شکل دے دی، اسلام آباد میں کوئی احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی قیادت اور کارکنان صوبائی جلسے میں شرکت کرے گی، تمام قافلوں کے پہنچنے کے بعد خیبر پختونخوا کو باہر کے لوگوں کیلئے بند کیا جائے گا۔پنجاب کے ورکرز اور قیادت لاہور جلسے میں شرکت کرے گی، جنوبی پنجاب کے 13اضلاع اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کرینگے جبکہ سندھ کی قیادت کراچی سمیت اپنے حلقوں میں احتجاج کریں گے۔
