اسلام آباد (این این آئی) ایف آئی اے سائبرکرائم لاہورنے جعلی موبائل سمز فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے نادرا کے سینئرافسران کی ملی بھگت سے کاروبار کرنے والے مختلف سیلولرکمپنیز کی فرنچائزز سے 5ملزمان گرفتارکر لئے ہیں۔ملزمان کا نادرا کے اعلی افسران سے ایک لاکھ سے زائد لوگوں کا ڈیٹا خریدنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائمز نے کارروائی کی ہے۔ ملزمان نے کشمیر، سندھ، کے پی اورپنجاب کے لوگوں کے انگوٹھوں کینشانات نادرا افسران سے خریدے اورپھران پرموبائل سمز جاری کیں۔ ایف آئی اے نے شالیمارانٹر پرائزپرمارکرفرنچائر کے مالک کوگرفتارکر لیا۔ملزم کی نشاندہی پرمزید چار افراد گرفتار کئے جن سے پانچ بی وی ایس، پندرہ سو پیپر فنگر پرنٹس،ایک لیپ ٹاپ اورایک ایزی پیسہ سکینر برآمد کرلیا گیا ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور نے مقدمہ درج کرکینادرا کے اعلی افسران کے خلاف بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
