اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم شہباز شریف سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پہنچے ،ان سے خیریت دریافت کی اور ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں وفاقی وزراء عطا تارڑ اور احسن اقبال ،مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا عطا الرحمن، مولانا اسعد محمود اور محمد اسلم غوری بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ چند روز قبل مولانا فضل الرحمن نے 8فروری کا الیکشن کو دھاندلی زدہ کہتے ہوئے حکومت سے مستعفی ہو کر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔
