کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کے سابق کھلاڑی سریش رائنا کی جانب سے دئیے گئے بیٹ سے اپنے گھر میں بیٹنگ پریکٹس کی۔سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی نے اس حوالے سے ویڈیو بھی شیئر کی۔
اپنی پوسٹ کے ساتھ شاہد آفریدی نے لکھا کہ اگر آپ وہ کام کرتے ہیں جس سے آپ محبت کرتے ہیںتو آپ واقعی خوش نصیب ہیں۔شاہد آفریدی نے اپنی پوسٹ میں کرکٹ سے اپنی محبت کا اظہار بھی دلچسپ جملے لکھ کر کیا۔سابق کپتان نے بتایاکہ جس بیٹ سے وہ پریکٹس کر رہے ہیں وہ بھارت کے سابق کھلاڑی سریش رائنا نے دیا ہے۔