امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین کی خدمات کی درآمدات اور برآمدات کے کل حجم نے پہلی بار 1 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر لیا

بیجنگ (این این آئی )وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں، خدمات میں چین کی تجارت نے تیزی سے ترقی حاصل کی ہے اور خدمات کی مجموعی درآمدات اور برآمدات کا حجم پہلی بار 1 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے ، جو ایک ریکارڈ بلند سطح ہے۔ خدمات کی درآمدات اور برآمدات کے ڈھانچے کو بہتر بنایا گیا ہے جو وسیع تر ترقی کے امکانات کو ظاہر کرتا ہے.پیر کے روز نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے میکرو اکنامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محقق یوآن چیان کا کہنا تھا کہ اس ترقی کے پیچھے چین کی جانب سے ویزا فری انٹری اور کسٹم کلیئرنس، فلائٹ روٹس وغیرہ کے حوالے سے اصلاحات اور جدت طرازی کے مسلسل اقدامات ہیں جنہوں نے مثبت نتائج حاصل کیے ہیں اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ لوگوں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے میں مثبت اور معاون کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ادارہ جاتی اوپننگ اپ کی سطح کو بہتر بنایا جائے گا ، سروس انڈسٹری کی توسیع اور کھلے پن کے لئے پائلٹ فری ٹریڈ زونز اور جامع پائلٹ منصوبوں جیسے اوپن انوویشن پلیٹ فارمز کی تعمیر میں تیزی لائی جائے گی اور طبی اور ثقافتی شعبوں میں مربوط قواعد و ضوابط، انتظامی معیارات اور دیگر خدمات کی ترقی کو تیز کیا جائے گا تاکہ سروس انڈسٹری کی مزید ترقی کے لئے مضبوط ترغیب فراہم کی جاسکے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved