امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ریحام خان نے دلہن بنی پرانی تصویر شیئر کر کے معاشرتی روایات پر سوالات اٹھا دیئے

اسلام آباد (این این آئی)برطانوی نژاد پاکستانی صحافی، مصنف و فلم ساز ریحام خان نے اپنی پرانی دلہن بنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے معاشرتی روایات پر سوالات اٹھا ئے ہیں۔ریحام خان نے کیپشن میں ماضی کی تلخ یادوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یادِ ماضی عذاب ہے یا رب، چھین لے حافظہ میرا ‘۔انہوں نے معاشرتی روایات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر روایات اور رسم و رواج کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، چاہے وہ میک اپ ہو، زیورات ہوں یا ذمہ داریوں کی زنجیریں۔انہوں نے خواتین کیلئے مثبت پیغام دیتے ہوئے کہا آئیں، دنیا کو اپنی بیٹیوں کیلئے بدلیں، انہیں آزاد کریں، وہ کبھی بھی بوجھ نہیں بنیں گی بلکہ وہی ہاتھ ہوں گے جو آپ کو بڑھاپے میں سہارا دیں گے۔ واضح رہے کہ ریحام خان کی پہلی شادی 1993ء میں اعجاز رحمن سے ہوئی جو 2005ء میں طلاق پر ختم ہوئی، ان کی دوسری شادی 2014ء میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ہوئی، لیکن یہ 2015میں طلاق پر ختم ہو گئی۔ریحام خان نے تیسری شادی امریکی ماڈل و اداکار مرزا بلال سے کی اور اس وقت وہ ان کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved